Friday, April 24, 2020

Police personnel deployed in areas affected by Corona in Lahore are also infected with Corona virus

لاہور، کورونا سے متاثرہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکار بھی کورونا ..

لاہور، کورونا سے متاثرہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکار بھی کورونا وائرس کاشکار



ابھی تک لاہور کے 23 علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہےجبکہ ڈیوٹی پر مامور 24 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، پولیس حکام



 لاہور میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکار بھی کورونا وائرس کاشکار ہو گئےہیں۔ لاہور میں اس وقت کورونا پھیلنے کی وجہ سے کچھ علاقوں کو مکمل سیل کرنےکے بعد وہاں پولیس کو تعینات کر دیاگیا ہے جس کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوںکی آمدورفت کو محدود کر دیا جائے۔


اسی دوران پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاہور کے 23  علاقوں کو سیل کرنے کے لئے پولیس اہلکاروں کا تعینات کیا گیا ہے جس میں سے اب 24 پولیس اہلکاربھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران دو علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا گیا، ٹاؤن شپ میں ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 12 مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا، ٹاؤن شپ کا 12 گھروں پر مشتمل علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔



اس کے علاوہ صوفیہ آباد نشتر ٹاؤن میں 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق پر ایک گلی سیل کر دی گئی۔پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سیل کئے جانے والے کچھ علاقوں کو کلیئر ہونے کے بعد کھول بھی دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے اہلکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور کے سیل علاقوں میں پولیس کی نفری کو فوری طور پر تعینا ت کر دیا جاتا ہے اور وہ اس بات کو ممکن بناتے ہیں کہ لوگ گھروں سے نہ نکلیںا ور ایک دوسرے سے سماجی رابطے قائم رکھیں۔



اس مشکل وقت میں پولیس اہلکار بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں، اس لئے وہ کورونا کا شکا رہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ابھی تک پاکستا ن میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 900 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 153 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اسی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے جس کے بعد لاک ڈاؤن کو اب 9 مئی تک لے جایا گیا ہے

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...