Wednesday, April 22, 2020

Pakistanis trapped in Saudi Arabia allowed to return home

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی



سعودی فرمانروا نے ایگزٹ ری انٹری یا ایگزٹ ویزہ والے تمام پاکستانیوں و غیر ملکیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کے انتظامات کرنے کا حکم جاری کر دیا



سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی سعودی فرمانروا نے ایگزٹ ری انٹری یا ایگزٹ ویزہ والے تمام پاکستانیوں و غیر ملکیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کے انتظامات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کیلئے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔
فرمانروا کی جانب سے سعودی حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ ایسے تمام غیر ملکی جن کے پاس ایگزٹ ری انٹری یا ایگزٹ ویزہ ہے، ان کی ان کے ممالک واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔ اپنے ممالک واپس جانے کے خواہش مند پاکستانی "ابشر پورٹل" کے ذریعے اپنی واپسی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کے پاس خروج وعودہ موجود ہے یا خروج نہائی موجود ہے اور وہ اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں، تو وہ اپنے ابشر میں جائیں پھر خدمات الکترونیہ میں جائیں، پھر "عودہ" کو اختیار کریں۔
پھر اس میں اقامہ نمبر۔ تاریخ پیدائش۔ موبائل نمبر ، جس شہر سے جانا ہے اور اپنے ملک کے جس ائیرپورٹ پر اترنا ہے یہ تمام تفصیلات درج کریں۔ ابشر پورٹل پر تفصیلات درج کرنے کے بعد موبائل پر میسج آئے گا جس میں ٹکٹ اور جہاز کی تفصیلات ہوں گے اور ٹکٹ کی رقم ادا کرنا ہوگی۔ یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ وہ تمام غیر ملکی جن کے ابشر اکاونٹ نہیں ہیں، وہ بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
یاد رہے سعودی عرب سے صرف 4 بڑے ائیرپورٹ ریاض ، جدہ ، مدینہ اور دمام سے غیر ملکیوں کی واپسی ممکن ہوگی۔ جو غیر ملکی ان شہروں سے دور رہتے ہیں ان شہروں کے ائیرپورٹ پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث سعودی عرب نے گزشتہ ماہ فضائی آپریشن بند کر دیا تھا، جس کے باعث ہزاروں غیر ملکی مملکت میں پھنس گئے تھے۔


No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...