Monday, April 13, 2020

Europe expects Corona virus to be vaccinated by end of this year: EU Commission.

 یوروپ کو توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے: یوروپی یونین کمیشن

یوروپ کو توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے: یوروپی یونین کمیشن۔

 یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈیر لیین نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یورپ رواں سال کے اختتام تک کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین تیار کر لے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈیر لیین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین کی تیاری تک بڑی عمر کے افراد کے ساتھ رابطوں کو ممکنہ حد تک محدود کرنا ہو گا اور بڑی عمر کے افراد کو آئندہ سال تک تنہائی میں رہنا پڑ سکتا ہے۔
یورپی یونین کمیشن کی صدر نے کہا کہ وہ آئسولیشن یا تنہائی میں رہنے کی مشکل کو سمجھتی ہیں لیکن جہاں زندگی اور موت کا سوال پیدا ہوتا ہے وہاں ہمیں نظم و ضبط اور برداشت سے کام لینا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ اور پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا افراد کی نسبت بچوں اور نوجوانوں کو نقل و حرکت کی آزادی حاصل ہو گی لیکن انہیں امید ہے کہ یورپ رواں سال کے اختتام تک کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین تیار کر لے گا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف بڑے پیمانے پر علاج اور قوت مدافعت کی ویکسین ایک سال میں تیار نہیں ہو گی۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...