Monday, April 13, 2020

Corona virus, Prime Minister Imran Khan's appeal to Pakistanis abroad

کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان کی بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈز کی ..

کورونا وائرس، وزیراعظم عمران خان کی بیرون ملک پاکستانیوںسے فنڈز کی اپیل-


 پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ کورونا وائرس نےا س وقت پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایک کورونا فنڈ قائم کیا ہے جس کی مدد سے لوگوں میں راشن تقسیم کیا جائےگا۔
اسی فنڈ میں اپنا قراد ادا کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک موجود پاکستانیوں سے فنڈز میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف اوورسیزفنڈ میں اپناحصہ ڈالیں، پاکستان نےاب تک 8 ارب ڈالرریلیف فنڈز کیلئےجمع کیے ہیں، امریکہ نے اپنےعوام کو2 ہزار 200 ارب روپے کا ریلیف دیا، جرمنی اورجاپان نےایک ہزارارب ڈالرکا ریلیف دیا،جرمنی اورجاپان کی آبادی پاکستان سےآدھی ہے۔
پاکستان سمیت پوری دنیا پر کورونا کا عذاب آیا ہوا ہے۔پاکستان کے حالات پہلے ہی اچھے نہیں تھے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے غربت بڑھتی جا رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف جنگ میں فتح یاب ہونے کے عزائم کا بھی اظہار کیا ہے ۔ عمران خان آج سے بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ رابطہ مہم شروع کریں گے اور اس سلسلے میں معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔
اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر یہ جنگ لڑنی ہے، کوئی بھی ملک یہ جنگ اکیلے نہیں جیت سکتا، ہمیں عوام کی حمایت کی ضرورت ہے، اس کے بغیر کچھ ممکن نہیں ہے۔ یاد ررہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 94 افراد اس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔









No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...