Wednesday, April 29, 2020

Corona virus can now be diagnosed in the blink of an eye

اب کورونا وائرس کی تشخیص پلک جھپکتے میں ہی ہو سکے گی

اب کورونا وائرس کی تشخیص پلک جھپکتے میں ہی ہو سکے گی



سعودی نوجوانوں نے خون کے ذریعے کوروناوائرس کی نشاندہی کرنے والا آلہ تیار کر لیا


 دُنیا بھر میں اس وقت کورونا کی وبا نے شدید خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ اس موذی مرض سے ہلاک ہونے والوں کی گنتی دو لاکھ سے بہت آگے جا چکی ہے۔اس وقت ہزاروں سائنسدان اور طبی ادارے کورونا کی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب لوگوں کی جانب سے ایسے آلات تیار کرنے کے دعوے بھی سامنے آ رہے ہیں جن کے باعث کورونا وائرس کا جلد سے جلد پتا چلایا جا سکتا ہے۔

چند سعودی نوجوانوں نے بھی کورونا وائرس کی نشاندہی کرنے والا آلہ تیار کر لیا ہے۔ اُردو نیوز کے مطابق نوجوانوں کا دعویٰ ہے کہ اس آلے سے نہ صرف یہ کہ انسان کے جسم کا درجہ حرارت معلوم ہوجاتا ہے بلکہ خون کے ذریعے کورونا وائرس کی نشاندہی بھی ریکارڈ وقت میں کرلی جاتی ہے۔

نوجوانوں کی جانب سے کورونا وائرس کی نشاندہی کرنے والے اس آلے کا اندراج سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی میں کرادیا گیا۔

جس کے بعد جلد ہی عالمی سطح پر اس کی رجسٹریشن سعودی عرب کے نام سے کرادی جائے گی۔ کورونا وائرس کا یہ تشخیصی آلہ تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ انجینیئر سیف بن غازی الحیسونی ہیں۔الحیسونی کا کہناہے کہ اس آلے کی خوبی یہ ہے کہ اس کی بدولت کورونا کی نشاندہی پلک جھپکتے میں ہوجاتی ہے. اگر کسی کے بارے میں یہ شک و شبہ ہوجائے کہ فلاں کورونا وائرس میں مبتلا ہے یا نہیں اس حوالے سے تمام خدشات فوری بنیاد پر ختم ہوجاتے ہیں۔


واضح رہے کہ دُنیا بھر کے طبی ماہرین کورونا کے موذی مرض کی ویکسین اور موثر طریقہ علاج ڈھونڈنے میں مصروف ہیں، جس میں انہیں جزوی کامیابی ہوئی ہے۔تاہم ابھی تک اس مہلک بیماری کا کوئی موثر علاج یا دواسامنے نہیں آسکی۔البتہ کویت کی مشہور معالج ڈاکٹر امل انصاری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کا موثر اور کارگر علاج ڈھونڈ نکالا ہے۔


جس کے بعد دُنیا بھر کے کورونا مریضوں کو صحت یاب کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر امل انصاری کا کہنا ہے کہ کورونا کا یہ موثر علاج انہوں نے اتفاقی طور پر دریافت کیا ہے، جب وہ اپنی کینسر سے متعلق آٹھ سالہ ریسرچ سے متعلق دستاویزات پر غور کرنے میں مصروف تھیں۔ ڈاکٹر امل نے ٹویٹر پر بتایا کہ انہوں نے کینسر سے متعلق اور دیگر افراد کے تحقیقی کام کا جائزہ لینے کے بعد کورونا کی دوا بنا لی ہے۔ جسے وہ پیٹنٹ کروا رہی ہیں۔ یہ دوا گولیوں پر مشتمل ہو گی ۔وزارت صحت کی طبی کمیٹی کی منظوری کے بعد اس دوا کی مارکیٹ میں فروخت شروع ہو جائے گی۔ 

Death penalty for stealing gutter cover in China

چین میں گٹر کا ڈھکن چرانے پر سزائے موت کی تجویز

چین میں گٹر کا ڈھکن چرانے پر سزائے موت کی تجویز



ڈھکن کا چوری ہو جانا ناصرف ٹریفک کیلئے رکاوٹ بنتا ہے بلکے انسانی جان کیلئے خطرہ قرار دے دیا گیا


 چین میں گٹر کا ڈھکن چرانے پر سزائے موت کی تجویز پیش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چین میں عوامی تحفظ کے سب سے بڑے ادارے کے افسروں کی جانب سے گھٹر کے ڈھکن چوری کرنے پر سزائے موت کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے  موقف اختیار کیا ہے  کہ ڈھکن چرانے کے عمل  کو محض عام جرم نہیں کہا جا سکتا ، اس  کی سخت سے سخت سزا ہونی چاہیے ۔

چین میں سپریم کورٹ اور وزارت عوامی تحفظ کی جانب سے  مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گٹر  کا ڈھکن غائب ک رنے والا عوامی تحفظ کیلئے خطرہ ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈھکن کی چوری نہ صرف ٹریفک میں رکاوٹ بنتی ہے  بلکہ  اس سے  انسان کی جانب خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے چین میں گٹر کے ڈھکن چوری ہونے سے اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


اس سے قبل چینی کی ایک عدالت نے اسی طرح سے ایک منفرد سزا کااعلان کیا تھا۔ چینی عدالت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ دانستہ طور پر کورونا وائرس کی بیماری چھپانا ایک فوجداری جرم ہے اور ایسا کرنے پر موت کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔ عدالت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیماری کو چھپانے سے ہر قیمت پر اجتناب کریں۔ ایک اخبار کے مطابق ایسا کرنے کی معمول کی سزا دس برس ہے لیکن انتہائی صورت میں عمر قید یا سزائے موت بھی سنائی جا سکتی ہے۔


چین میں اس وائرس کی وباء سے ہزاروں افراد نمونیا بیماری میں مبتلا ہیں۔ تاہم گٹر کے ڈھکن چوری کرنے پر سزائے موت کی تجویز دے دی گئی ہے ، اور اس عمل کو انسانیت کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ جس پر سپریم کورٹ اور عوامی تحفظ کے ادارے نے مشترکہ طور پر بیان جاری کیا ہے۔

In Lahore, 19 people fell victim to corona on the same street

لاہور میں ایک ہی گلی کے 19 افراد کورونا کا شکار ہو گئے



لاہور میں ایک ہی گلی کے 19 افراد کورونا کا شکار ہو گئے



محکمہ صحت کی ٹیم کو علاقے میں لوگوں کے ٹیسٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا



 لاہور میں ایک ہی گلی کے 19 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ کی ایک ہی گلی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔حنیف پارک کی گلی میں کورونا مریضوں کی تعداد 19ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کی ٹیم کو علاقے میں لوگوں کے ٹیسٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جب کہ لوگوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔خیال رہے کہ  ملک بھر میں کورونا وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 301 ہوگئی ہے۔ننیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں لوگوں میں کورونانکے وار جاری ہیں اورن24 گھنٹوں کے دوران مزید 751 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

جس کے بعدنکورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی ہے تاہم اس میں سے  3233 افرادنصحت یاب ہوگئے ہیںسرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی تشخیص کیلیے اب تک ایک لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 6417 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 751 میں اس کی تشخیص ہوئی ہے اور اب ملک بھر میں اس وائرس کے مصدہق مریضوں کی تعدادن14 ہزار 79 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعدادن5640 ہے،نہے، اس کے علاوہ سندھ میںن4956، خیبرپختونخوا 1984، بلوچستان میں 781، اسلام آباد میںن261، گلگت بلتستان میںن320ننجب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔اب تک ملک بھر میںنکورونا وائرس کے شکار 301 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔


اس کے علاوہنملک بھرمیں کورونا کے 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔نخیبرپختونخوا میں کورونا سیانتقال کرنے والوں کی تعداد104 ہوگئی ہے۔نسندھ میں 85،نپنجاب میں 91، بلوچستان میں14 اورگلگت بلتستان میں کورونا سیانتقال کرنے والوں کی تعداد 3 ہے۔حکومت نے رمضان المبارک کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے عبادات سمیت مختلف شعبوں کے لییناحتیاطی تدابیر پر مشتمل رہنما اصول جاری کردیے ہیں۔

Monday, April 27, 2020

The Governor of Corona, Sindh, has met important personalities in the last 10 days

کورونا  کا شکار گورنر سندھ نے گزشتہ 10 دنوں میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں ..


کورونا کا شکار گورنر سندھ نے گزشتہ 10 دنوں میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں




مفتی منیب الرحمان ، مفتی تقی عثمانی ،ڈپٹی کمشنر جامشورو سمیت تحریک انصاف کے اہم رہنما شامل تھے۔ گورنر سندھ نے مختلف بریفنگ اور اجلاسوں میں بھی شرکت کی


    کورونا  کا شکار گورنر سندھ نے گزشتہ 10 دنوں میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی۔  انہوں نے اہم بریفنگ اور اجلاسوں میں بھی شرکت کی ، 24 اپریل کو جیولرز اور بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن کے وفد نےگورنر سندھ سے الگ الگ ملاقات کی ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کرنے والی بیوٹیشنز میں صباح انصاری ، نادیہ حسین اور این جی مارشل شامل تھیں۔

اسی دن گورنر سندھ فیلڈ قرنطینہ سنٹرز کو 3 ہزار حفاظتی لباس دینے کی تقریب میں شریک ہوئے۔ 22 اپریل کو حیدر آباد ٓ، جام شورو  تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں حلیم عادل  شیخ ، جمال صدیقی سدرا عمران، بلال غفار شامل تھے، اس اجلاس میں ڈپٹی کشنر حیدر آباد  فواد سومرو اور ڈی جی نے بریفنگ دی۔

22 اپریل کو ہی گورنر سندھ نے احساس سنٹر کا دورہ بھی کیا جہاں ڈپٹی کمشر جامشورو نے انہیں ایک بار پھر بریفنگ دی۔

ان کے عزاز میں مٹیاری میں تقریب بھی ہوئی۔ 21 اپریل عمران اسماعیل نے 25 رکنی تاجروں کے وفد سے ملقات کی ، 20 اپریل کو انجن تاجران کے وفد سمیت کراچی میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔ اسی دن انہوں نے مفتی تقی عثمانی ، مفتی منیب الرحمٰن  اور شہشاہ نقوی سے ملاقات کی، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کی تاہم  یہ اجلاس ویڈیو کانفرنس پر منعقد کیا گیا تھا۔ 16 اپریل کو ایک بار پھر سے  تاجر رہنماؤں نے ملاقات کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ عمران اسماعیل کے ساتھ رابطہ میں رہنے والوں کو بھی احتیاط کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا ٹیسٹ کرانے چاہیے، تاکہ کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ 


Corona virus situation in Pakistan Date: 28.04.2020

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال

ٹوٹل مریض
14,079
نئے مریض
+164
اموات
301
صحت یاب
3,233

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال

ٹوٹل مریض
3,065,756
اموات
211,658
صحت یاب
923,046

Date.28.04.2020

The sharp fall in oil prices in the world market again, this time Pakistan is likely to benefit

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر سے زبردست کمی، اس مرتبہ پاکستان ..


عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر سے زبردست کمی، اس مرتبہ پاکستان کو بھی فائندہ پہنچنے کا امکان



برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 6.2 فیصد کمی، قیمت 20 ڈالر فی بیرل تک آگئی، خام تیل اور پیٹرول کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردیے جانے کے باعث موجودہ صورتحال پاکستان کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے


عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر سے زبردست کمی، اس مرتبہ پاکستان کو بھی فائندہ پہنچنے کا امکان، برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 6.2 فیصد کمی، قیمت 20 ڈالر فی بیرل تک آگئی، خام تیل اور پیٹرول کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردیے جانے کے باعث موجودہ صورتحال پاکستان کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق دنیا میں ایک مرتبہ پھر تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوگئیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خام تیل کی برطانوی منڈی میں پیر کوکاروبار کے آغاز پر ڈبلیو ٹی آئی کے جون کے سودے 15 فیصد کمی کے بعد 14.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی اور اس کے جون کے سودے 6.2 فیصد کمی سے 20 ڈالر فی بیرل پر کیے گئے۔



یاد رہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تیل کی کھپت میں انتہائی ہے اور بیشتر ممالک کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تقریباً ختم ہو چکی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں زیادہ کمی بھی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے پیدوار زیادہ اور کھپت اپنی کم ترین سطح پر ہے۔



جبکہ اس تمام صورتحال میں پاکستان میں وزارت توانائی نے ایک ماہ بعد ملک میں خام تیل اور پیٹرول کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویڑن نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کو ارسال کردہ مراسلہ میں پابندی ہٹانے سے مطلع کیا ہے۔ پابندی ختم ہونے کے بعد ریفائنریز خام تیل درآمد کرسکیں گی جب کہ مارکیٹنگ کمپنیز کو ڈیزل اور پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویڑن کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کی کاشت کی وجہ سے ایندھن کی طلب میں یکم اپریل سے اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...