Saturday, April 18, 2020

Tomorrow, April 6, 6,000 Pakistanis will return from Saturday, Maid Yousuf

کل 19اپریل سے ہفتہ وار6 ہزار پاکستانی واپس آسکیں گے، معید یوسف

کل 19اپریل سے ہفتہ وار6 ہزار پاکستانی واپس آسکیں گے، معید یوسف



ایک ہفتے میں پاکستانیوں کی واپسی کی تین گنا صلاحیت بڑھا دی ہے، اگلے ہفتے پاکستانیوں کی واپسی کی تعداد7 ہزار سے زیادہ کردیں گے، اس ہفتے آسٹریلیا اورملائشیاء سے بھی پروازیں آئیں گی۔مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کی میڈیا بریفنگ


 مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ کل 19اپریل سے ہفتہ وار6 ہزار پاکستانی واپس آسکیں گے، ایک ہفتے میں پاکستانیوں کی واپسی کی تین گنا صلاحیت بڑھا دی ہے، اگلے ہفتے پاکستانیوں کی واپسی کی تعداد7 ہزار سے زیادہ کردیں گے، اس ہفتے آسٹریلیا اورملائشیاء سے بھی پروازیں آئیں گی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ہمارے جتنے بھی اوورسیز پاکستانی ہیں جنہوں نے واپس آنا تھا لیکن ابھی تک واپس نہیں آسکے۔
ہم ان واپسی کیلئے تیاری کررہے تھے کہ ہمارے شہروں میں قرنطینہ اور ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھ جائے، اور ہم سب پاکستانیوں کومحفو ظ طریقے سے واپس لاسکیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس صلاحیت ہے کہ ہم 2 ہزار پاکستانی واپس لارہے ہیں۔
لیکن کل 19اپریل سے ہم ہفتہ وار6 ہزار پاکستانیوں کو واپس لاسکیں گے۔ہم نے پاکستانیوں کی واپسی کی تین گنا ایک ہفتے بعد صلاحیت بڑھا دی ہے۔
اس سے اگلے ہفتے ہم پاکستانیوں کی واپسی کی تعداد7 ہزار سے زیادہ کردیں گے۔یہ تمام فیصلے صوبوں کی مشاورت سے کررہے ہیں، ہم ایک ایک شہراور ایئرپورٹ کا جائزہ لے کر فیصلے کررہے ہیں۔پھر دنیا کے وہ خطے جہاں پی آئی اے کی رسائی نہیں تھی جیسے آسٹریلیا میں پاکستانی ہیں۔وہاں بھی ایسے لوگ ہیں جن کے ویزے ایکسپائر ہوگئے ، اسٹوڈنٹ ویزے پر گئے ہوئے تھے، اب ہم آسٹریلیا اور ملائیشیاء سے پاکستانیوں کو واپس لار ہے ہیں۔
اس ہفتے سے ہم کمرشل ایئرلائن کو بھی اجازت دیں گے ، کہ وہ پاکستانیوں کو واپس لاسکیں گی، پاکستانی خود اپنی ٹکٹ لے کر واپس آسکیں گے۔معید یوسف نے کہا کہ ہم نے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ایک کووڈ19 ویب سائٹ بنائی ہے جس پر پاکستانیوں کی واپسی کے تمام چیزیں دستیاب ہوں گی۔ہمارے پاس پہلے ہفتے میں جو لوگ واپس آئے ان میں 40 لوگ پازیٹو آئے۔ان کو مکمل طور علاج کیا ہے۔
شروع میں ایسا ہوا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔اب ہم افغانستان میں پھنسے لوگ ٹرک ڈرائیور ان کو واپس لائیں گے، طورخم، چمن اور واہگہ بارڈر کے ذریعے لوگ آئیں یا پھر جہاز سے واپس آئیں گے ان کو دو دن قرنطینہ میں رکھیں گے اور پھر ٹیسٹ کیا جائے پھر گھر میں قرنطینہ رکھا جائے گا۔آج طورخم سے 500 لوگ آئے ہیں۔اگلے ہفتے چمن سے 300 لوگ آئیں گے۔


No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...