ٹائیگرفورس بنانےکی ضرورت نہیں تھی :شاہد آفریدی
رمضان میں راشن سے متعلق زیادہ ضرورت ہوگی، سب مل کر کام کریں: سابق کپتان
سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ساری این جی اوز کو بلا کر بٹھاتے تو کورونا ریلیف ٹائیگرفورس بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر سب این جی اوز کو بلاتے اور صلاح مشورہ کرتے تو کورونا ریلیف ٹائیگر فورس بنانےکی ضرورت ہی نہیں پڑنی تھی ۔
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم تمام این جی اوز کو بلا کرمشورہ کریں کس جگہ اور کیا کام ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ باہمی مشورے کے بعد ریلیف آپریشن میں آسانیاں پیدا ہوں گی، ایشو ایک ہی ہے، ایک پلان ہوگا تو سب مل کر کام کرسکتے ہیں ۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں راشن سے متعلق زیادہ ضرورت ہوگی سب مل کر کام کریں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس تشکیل دی گئی ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی مدد سمیت مستحقین تک راش بھی پہنچانے کا کام انجام دے گی۔
No comments:
Post a Comment