الیکشن مہم میں استعمال ہونے والا جہاز جہانگیر ترین کا نہیں
میں نے اور جہانگیر ترین نے لیز پر لیا تھا ، لوگوں نے ہماری وجہ سے نہیں عمران خان کے لئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان
الیکشن کے د وران استعمال ہونے والاجہاز کس کا تھا ،رہنما تحریک انصاف و وزیرخوراک عبدالعلیم خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جہاز نہ تو جہانگیر ترین کا تھا اور نہ ہی میرا۔ عبدالعلیم خان نے بتایا کہ یہ جہاز میں نے اور رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے مشترکہ طور پر لیز کرایا تھا ۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر الیکشن مہم کے دوران یہ جہاز استعمال ہوا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی میرے یا جہانگیر ترین کے لئے پارٹی میں آیا، بلکہ لوگ عمران خان کی وجہ سے تحریک انصاف میں آئے ہیں۔
حکومت سازی میں جہانگیر ترین کا طیارہ استعمال نہیں ہوا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ الیکشن کے بعد سے نیب کیسز کا سامنا کرنے والے تحریک انصاف کےرہنما عبدالعلیم خان کی سیاست میں پھر سے واپسی ہوئی ہے اور انہیں سینئر وزیر کا عہدہ سونپا گیا ہے۔
علیم خان اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں متحریک ہو گئے ہیں ، جو کل بروز جمعتہ المبارک جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے ۔
وہ پہلے بہاولپور جائیں گے جہاں کمشنر آفس میں محکمہ خوراک کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ عبدالعلیم خان اُسی روز رحیم یار خان بھی جائیں گے ۔اُن کے دورے کا بنیادی مقصد گندم خریداری کی جاری مہم کا جائزہ لینا ہے ۔ واضح رہے ایک پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ پارٹی کے لئے جہاز استعمال کرنا ضروری تھا ۔ اگر جہاز ہے تو اس سے کام جلدی ہو جاتا ہے اور ویسے بھی حرکت میں برکت ہے ۔الیکشن مہم کے دوران بھی جہانگیر ترین کے جہاز پر تبصرے جاری رہے۔ تاہم اب علیم خان نے جہاز سے متعلق ایک نیا انکشاف کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جہاز میں نے اور جہانگیر ترین نے لیز پر لیا تھا۔
No comments:
Post a Comment