Sunday, April 26, 2020

Shahbaz Sharif President, the party is united under his leadership, Rana Sanaullah

شہباز شریف صدر ،جماعت ان کی قیادت میں متحد ہے‘ رانا ثنا اللہ

شہباز شریف صدر ،جماعت ان کی قیادت میں متحد ہے‘ رانا ثنا اللہ



ْشیخ رشید رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی شیطانی حرکتوں اور خصلتوں سے باز نہیں آسکے



 مسلم لیگ (ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی شیطانی حرکتوں اور خصلتوں سے باز نہیں آسکے،ایک سیٹ کی پارٹی کا لیڈر اب پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کے بارے میں بات کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔


اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف ہماری جماعت کے صدر ہیں اور پوری جماعت ان کی قیادت میں متحد ہے،شہباز شریف کیلئے انکی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز نواز شریف کا اعتماد اور محبت ہے اور اسکے لیے ان کو کسی شیدا ٹلی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔
پنڈی کے موصوف بھی آج تک جہاں موجود ہیں وہ بھی ان دونوں کی مرہون منت ہے،کسی بڑے نے کیا خوب کہا ہے،اندھا کیا جانے بسنت بہار،اس لئے بہتر ہے وہ اپنے کام سے کام رکھیں اوروہ بھی ان سے نہیں ہو پا رہا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نالائقوں اور نااہلوں کی حکومت کا کنڈکٹر اپنی کھٹارا حکومت کی فکر کرے ہماری جماعت کے لیے ہم موجود ہیں۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...